Thursday, 24 September 2026, 03:57:44 am
 
اسحاق ڈار کا غزہ میں مصائب کے خاتمے، امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور
September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں مصائب کے خاتمے اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ’’اگلا قدم: نیویارک اعلامیے اور جامع بیس نکاتی امن منصوبے کے ایک سال بعد‘‘ کے موضوع پر دو ریاستی حل کے بارے میں آج اعلیٰ سطح کے عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اسحاق ڈار نے انیس سو سڑسٹھ سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ناقابل واپسی سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ اجلاس فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کیے۔