Thursday, 24 September 2026, 03:56:04 am
 
اسحاق ڈار، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے جیہون بائراموف  سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان پاکستان اور آذربائیجان کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر مثبت تبادلہ خیال ہوا اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے اپنے باہمی تعاون کا اعادہ کیا اور کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔