وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل تبدیلی کو پاکستان کی معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسویں اجلاس کے موقع پر ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے اعلیٰ سطح کے وزارتی مکالمے کے دوران کیا۔
وزیر خزانہ نے فری لانسرز اور دیگر ڈیجیٹل کارکنان کو اعلیٰ سطح کی خدمات کے شعبوں میں جانے کے لیے مدد فراہم کرنے کی غرض سے ہنر سکھانے اور ان میں مہارت پیدا کرنے کے لیے روابط پر زور دیتے ہوئے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے اور کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کامیاب طریق کار کے تبادلے اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔