Tuesday, 23 April 2024, 01:57:35 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں جی20اجلاس پرکشمیریوں کی بڑی تعداد کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ
May 23, 2023

مقبوضہ کشمیر میں گروپ بیس کے اجلاس کے خلاف امریکہ میں مقیم کشمیریوں کی بڑی تعداد نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر میں ایک یادداشت جمع کرائی جس میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ورلڈ کشمیر Awareness فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں گروپ بیس ممالک کا اجلاس اقوام متحدہ کی سولہ سیزائد قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں گروپ بیس کے اجلاس کے ذریعے بھارت ان ممالک سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کے الحاق کے غیرقانونی فیصلے کی تائید چاہتا ہے۔ انہوں نے گروپ بیس ممالک سے اپیل کی کہ وہ اقوا م متحدہ کے خصوصی نمائندے کی تنبیہ پر توجہ دیں جس کے مطابق بھارت خطے میں فوجی قبضے کے باوجود حالات کے معمول کے مطابق ہونے کاتاثر دینے کی کوشش کررہا ہے۔