وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس سے متعلق مقدموں میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے Inland Revenue اسلام آباد کے چیف کمشنر اور دوسرے متعلقہ افسران کو عہدے سے برخاست کردیا ہے اور تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق نظام محصولات میں اصلاحات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے انتھک محنت کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔