وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں رمضان کے دوران رعایتی نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر کمیٹی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک آن لائن ایپ استعمال کی جا رہی ہے۔