Wednesday, 12 March 2025, 04:24:45 pm
 
جعفر ایکسپریس حملہ:16 دہشتگرد ہلاک ، 104 یرغمالی بازیاب
March 12, 2025

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں درہ بولان کے علاقے ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اورمسافروں کو یرغمال بنانے والے سولہ دہشتگردوں کوہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیاہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث دہشت گرد چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک سوچارافراد کو بازیاب کرالیا ہے جن میں اٹھاون مرد، اکتیس خواتین اورپندرہ بچے شامل ہیں۔زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی سکیورٹی دستے علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاہے۔