وسطی غزہ میں متعدد اسرائیلی حملوں میں مزید چالیس فلسطینی شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیںاسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے ایک فلسطینی شہید اور پندرہ زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے جہاں انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوجی دستے علاقے سے عارضی انخلاء کے بعد خان یونس کے مقبوضہ نصر ہسپتال میں دوبارہ داخل ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک انتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔