Wednesday, 05 February 2025, 11:47:36 am
 
کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 40 افراد ہلاک
January 29, 2025

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر PRAYAGRAJ میں آج صبح سویرے ماہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے چالیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماع میں سانحے کے بعد مقامی موتی لعل نہر ومیڈیکل کالج ہسپتال میں ابھی تک لاشیں لانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

بعض عینی شاہدین کے مطابق دھکم پیل کی وجہ سے عقیدت مند ایک دوسرے پر گرتے رہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ دریا کی جانب جانے والا راستہ بہت بڑے ہجوم کی وجہ سے بند ہوگیا اس دوران دم گھٹنے سے اموات ہوئیں۔