Wednesday, 05 February 2025, 11:40:11 am
 
اسرائیل اور حماس مزید قیدیوں کو آزاد کریں گئے
February 01, 2025

قیدیوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل آج ایک سوتراسی فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ غزہ میں حماس کی طرف سے تین اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کیا جائیگا۔

تاہم اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میںJENIN اور وہاں پناہ گزین کیمپ میں مزید فوجی دستے مامور کردئیے ہیں۔

NUSEIRATپناہ گزین کیمپ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے JENIN پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے مزید تین فلسطینی باشندوں کو شہید کردیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میںJENIN کے مقام پر اسرائیلی فوج کے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔