اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں JENIN پناہ گزین کیمپ پر ایک چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
ادھر اسرائیل اور حماس کے درمیان مغویوں اور قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔اسرائیل نے تاخیر کے بعد ایک سو دس فلسطینی قیدیوں جبکہ حماس نے غزہ میں تین اسرائیلی اور پانچ تھائی مغویوں کو رہا کیا ہے۔