Wednesday, 05 February 2025, 11:36:47 am
 
عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے منتقلی کو مسترد کر دیا
February 02, 2025

عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے کسی بھی صورت میں منتقلی کو مسترد کر دیا ہے۔

قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور حکام نے کہا کہ اس طرح کے

اقدام سے نہ صرف خطے میں عد م استحکام اور تنازعہ بڑھے گا اور امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق پر سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور جامع امن قائم کرے۔