منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے مکمل بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کی حمایت کی ہے۔
آج اسلام آباد میں پاکستان کی انتظامی تنظیمِ نو کے موضوع پر قومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں نئی قیادت کو پروان چڑھانے کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کریں گی۔