Thursday, 22 October 2026, 04:08:28 pm
 
وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں جاری
October 22, 2026

(File Photo)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی اور صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں۔

اعلیٰ عسکری قیادت بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق امور کے ساتھ ترقیاتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے۔

ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تھے۔