Thursday, 22 October 2026, 03:03:01 pm
 
مالدیپ کےصدرکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار
October 22, 2026

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے عوام پاکستانی عوام کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں۔

مالدیپ کے صدر نے علاقائی امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

سردار ایاز صادق نے پاکستان اور مالدیپ کے مابین پارلیمانی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔