Wednesday, 23 September 2026, 03:40:22 am
 
پاکستان اور لیبیا کا مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی کااظہار
September 22, 2026

پاکستان اور لیبیا نے تجارت، تعلیم اور کاروباری تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ اظہار خیال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم محمدا سحق ڈار اور لیبیا کے امور خارجہ اوربین الاقوامی تعاون کے قائم مقام وزیرAl Taher al Baour کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔

فریقین نے مشرق وسطی میں بدلتی ہوئی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں علاقائی امن ،توانائی کی رسد اور عالمی معیشت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

لیبیا کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل ذریعہ ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات آگے بڑھائیں۔