فرانس کے دفاع اورقومی سلامتی کے بارے میں سیکرٹری جنرل Nicolas Roche نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آج راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فیلڈ مارشل نے دوطرفہ روابط مضبوط بنانے اور دفاعی و سلامتی پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Nicholas Roche نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں فرانس کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔