Wednesday, 23 September 2026, 03:39:52 am
 
نائب وزیراعظم کی سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار، حالیہ حملوں کی شدید مذمت
September 22, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر سعو دی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن السعود سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ روابط کا اعادہ کرتے ہوئے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزے کے مشترکہ استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔

اسحق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہارکیا اور سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کی۔

دونوں رہنمائوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے تحت تعاون کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے اعلیٰ سطح کے پائیدار تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔