ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات تہران میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی۔
ایران کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی علاقائی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے اپنی ضروریات کا کچھ حصہ پورا کر سکتے ہیں۔
محسن نقوی نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان موجودہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزیدمستحکم بنانے کیلئے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔