پاکستان اور جاپان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اعادہ آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور جاپان کے وزیر خارجہ Toshimitsu Motegi کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر مفید بات چیت کی۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Toshimitsu Motegi نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
دونوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے اس صورتحال کے توانائی کی فراہمی، رسد اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔