نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری غیر قانونی آباد کاری کی سرگرمیوں اور شہریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
وہ آج نیویارک میں آٹھ عرب اسلامی ممالک کے گروپ کے وزارتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے پر زور دیا۔
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔