Wednesday, 23 September 2026, 03:42:05 am
 
وزیراعظم نیویارک میں ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
September 22, 2026

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کی ابتدائی کارروائی میں شرکت کریں گے جس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے موجود مختلف عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔