Wednesday, 23 September 2026, 03:40:28 am
 
وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
September 22, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ایک مختصر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وہ اپنے خطاب میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور مذاکرات، سفارتکاری اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔

وزیراعظم خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی فعال سفارتی اور ثالثی کوششوں کواجاگرکریںگے۔وہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی کیخلاف جنگ، اسلامو فوبیا اور عالمی معاشی چیلنجز سمیت اہم عالمی امور پر ملک کی ترجیحات کا بھی تذکرہ کریںگے ۔