Wednesday, 23 September 2026, 03:41:25 am
 
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ
September 22, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کے بارے میں چھ ممالک کی او آئی سی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔

نائب وزیراعظم نے غزہ اور مغربی پٹی میں موجودہ صورتحال پر سنگین تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر2803 کے تحت غزہ تنازعے کے خاتمے کیلئے جامع منصوبے پر عملدرآمد پر پیشرفت کیلئے امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے مسجد اقصیٰ میںجاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں غیر قانونی آباد کاری کی سرگرمیوں، اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد او رالحاق کے

اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے نئی اور مربوط سفارتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔