Wednesday, 23 September 2026, 03:39:19 am
 
مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل
September 22, 2026

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ملک میں دیر پاامن و استحکام یقینی بنانے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پرعزم رہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے میں دوران کیا۔

سید عاصم منیر نے جوانوں کو چوکس رہنے اور عملی تیاریوں کے اعلیٰ معیارات قائم رکھنے کی ہدایت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں کے بلند اخلاقی اقدار، تیاریوں، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ملک اس کے عوام کے تحفظ کیلئے ان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔