سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی اکہترویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔
ادھر آج اسلام آباد میں سینٹ کے اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد پر شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایوان میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔