Wednesday, 05 February 2025, 11:43:16 am
 
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جناح سکوائر کا افتتاح کردیا
February 04, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے اربوں روپے مالیت کے جناح سکوائر منصوبے کا افتتاح کردیا ہے جسے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 72 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کیلئے یہ ایک بڑا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں متعدد LANES پر مشتمل تین انڈر پاسز شامل ہیں جبکہ چودہ کلومیٹر سڑک تعمیرکی جاچکی ہے ۔

وزیراعظم نے انیس سو ساٹھ کی دہائی کے دوران تعمیر کی گئی سرکاری عمارات کی مرمت اور بہتری پر بھی زوردیا۔

انہوں نے ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور سی ڈی اے ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔