Thursday, 06 February 2025, 12:11:05 am
 
شرجیل میمن کی چین کو میں الیکٹرک بسیں تیار کرنے کا پلانٹ لگانے کی دعوت
February 05, 2025

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے بجلی سے چلنے والی بسیں تیار کرنے والی کمپنی کے حکام سے بدھ کے روز بیجنگ میں ملاقات کی اور کمپنی کو کراچی میں الیکٹرک بسیں تیار کرنے کا پلانٹ لگانے کی دعوت دی ۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ٹیکس استثنی زمین کی فراہمی اورریگولیٹری عمل کو آسان بنانے سمیت تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے اورکاربن کا اخراج کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

چینی ای وی بس کمپنی کے حکام نے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارکیا ۔