Wednesday, 05 February 2025, 11:46:06 am
 
ایف ایف سی نے پیداوارمیں اضافے کیلئے سونا یوریا زنک کوٹڈ کھاد متعارف کرادی
February 04, 2025

فوجی فرٹیلائزرکمپنی (ایف ایف سی ) نے پیداوارمیں اضافے اورفصلوں کی بہتری کیلئے سونا یوریازنک کوٹڈ کھاد متعارف کرا دی۔

اس حوالے سے تقریب میں زراعت سے وابستہ اہم شخصیات، ایف ایف سی کے زرعی ماہرین اورکاشتکاروں نے شرکت کی۔

شرکاء نے جدید کھاد سونایوریا زنک کوٹڈ کوزرعی انقلاب کی جانب اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانوں کو زیادہ پیداواراوربہتر فصل کی امیدیں ہیں۔

تقریب سے خطاب میں ایف ایف سی کے ضلع لاہورمیں ہیڈ آف سیلزسلطان علی اظہرنے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے کسانوں کیلئے ایک نئے دورکا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کھاد کے استعمال سے نہ صرف پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ فصلیں بھی بھرپورہوں گی جوبدلتے ہوئے موسمی حالات کامقابلہ کرسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسان کوخوشحال بنانا ہے۔

ایف ایف سی کے زرعی ماہرمحمد نعیم چشتی نے کہا کہ زرعی زمینوں میں زنک کی کمی پوری کرنے کیلئے جدید کھاد متعارف کرائی گئی ہے۔

کسانوں،زرعی ماہرین اورصنعت سے وابستہ افراد نے اس اقدام کوزراعت کی ترقی کیلئے ایک مثبت اقدام قراردیا۔