سمندر پار پاکستانیوں نے فرینکفرٹ جرمنی میں ''پاکستان زندہ باد'' ریلی منعقد کی۔
اس ریلی میں سمندر پار پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
ریلی کے شرکاء نے سول نافرمانی کو مسترد کرتے ہوئے ترسیلات ِ زر میں اضافے پر زور دیا۔ شرکاء نے کہا کہ جو بھی پاک فوج کا دشمن ہے وہ ریاست کا دشمن ہے اور فوج ہماری سرحدوں کی حقیقی محافظ ہے۔