Tuesday, 21 January 2025, 05:28:12 pm
 
پاکستان اور روانڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے فوائد پر اتفاق
January 21, 2025

پاکستان اور روانڈا نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے فوائد پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے کیگالی میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پہلے دور میں کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری برائے افریقہ و سفیر حامد اصغر خان نے کی جبکہ روانڈا کی وزارت خارجہ میں مستقل سیکرٹری و سفیرClementine Makeka نے روانڈا کی نمائندگی کی۔