صنعتوں اور پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوقابومیں رکھنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ آج (منگل کو )اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں گنے کی پیداوار کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کی چینی کی ضروریات پوری کرنے کے منصوبوں پر بحث کی گئی۔
رانا تنویر حسین نے گنے کی پیداوار میں مزید اضافے کیلئے کسانوں کو جائز معاوضہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔