سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے سویڈن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات سویڈن کی سفیر AlexandraCannel Berg Von Lindeسے آج (منگل کو )اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔
چیئرمین سینٹ نے سیاسی مذاکرات' تجارت اور سرمایہ کاری' تعلیم اور عوام کی سطح پر تبادلوں کے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
سید یوسف رضاگیلانی نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان بین الپارلیمانی تعلقات کے استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کا اہم جزو قرار دیا۔