وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز اور اراکین کانگرس کو مبارکباد دی ہے اور امریکی عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔
واشنگٹن میں استقبالیے کے دوران محسن نقوی نے سینٹر ٹومیTuberville' رکن کانگرسKen Calvert ' سابق برطانوی وزیراعظمLiz TrussاورMississippiکے گورنرPhil Bryant سے ملاقات کی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی ا ور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈٹرمپ کے دور میں پاکستان امریکہ تعلقات میں نئے باب کا آغازہوگا۔