Wednesday, 21 October 2026, 03:59:09 am
 
وزیراعظم کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور
October 20, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کاعمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ء ہیں۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال، موثر تربیت، شفافیت اوراحتساب پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ٹیکس خسارہ کم کرنے کیلئے ایف بی آر کی استعدادِ کار مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ٹیکس وصولی کے شعبوں میں خود کار نظام پر عملدرآمد تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا ایف بی آر کے افسران کو قوم کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر میں بدعنوان عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔