Wednesday, 21 October 2026, 04:00:05 am
 
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
October 20, 2026

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ہوائی اڈے پر بحری امور کے وزیر محمد جنید انور اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے معزز مہمان کا استقبال کیا، جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔

 ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

خاتونِ اول ساجدہ محمد اور کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران صدر محمد معیزو صدر پاکستان سے ملاقات کریں گے، جو ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیں گے۔

وہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔