نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار اقتصادی استحکام کیلئے بنیادی شعبوں، خصوصاً توانائی اور ٹرانسپورٹ میں ٹارگٹڈ سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس کی مختصر نشست سے خطاب کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے لیے مضبوط اور باہم مربوط اقتصادی مستقبل کی تعمیر کیلئے زراعت، کان کنی و معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت زیادہ استعداد رکھنے والی صنعتوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری شنگھائی تعاون تنظیم کے ہر شراکت دار کو جامع اقتصادی استحکام کے مشترکہ سفر میں حصہ لینے اور اسے تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔