Wednesday, 21 October 2026, 03:59:35 am
 
وزیراعظم کی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام اسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت
October 20, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں وزیر صحت سید مصطفی کمال سے ملاقات کے دوران دیں۔

ملاقات میں صحت کی قومی خدمات کی وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔