Thursday, 02 January 2025, 09:17:55 pm
 
گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول
October 20, 2024

پنجاب حکومت کو کسانوں کے لیے اعلان کردہ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے کسان پروگرام کے تحت نو ہزار پانچ سو گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قرعہ اندازی میں شامل ہونے والوں کی فہرست آج شائع کی جائے گی۔

 

ادھر درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور درخواست گزاروں کی زمین کی تصدیق متعلقہ پٹوار سرکل سے کروائی گئی ہے۔