Sunday, 05 January 2025, 02:48:12 am
 
وفاقی وزیرخزانہ اوررضوان سعیدشیخ کاپاک،امریکہ کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال
January 02, 2025

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے اشتراک عمل کی اہمیت اور امریکہ کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور برآمدی منڈی کے طور پر تسلیم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارت کاری اور مشترکہ تجارتی سرگرمیاں اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔