Sunday, 05 January 2025, 05:11:55 am
 
امریکہ میں پاکستانی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات
January 02, 2025

امریکہ میںپاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت سمیت دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاک امریکہ اشتراک عمل کی اہمیت اور امریکہ کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور برآمدی ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا اعتراف کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارت کاری بڑھانے اور مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے نئے امکانات تلاش کرنے اور اقتصادی تعاون وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔