Sunday, 05 January 2025, 02:31:22 am
 
وزیراعظم نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو سراہا
January 02, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بحیرہ عرب شمالی میں انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی این ایس معاون کی طر ف سے دس لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات پرقبضہ انسداد منشیات مہم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے بحری دفاع اور سمندری راستوں پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے۔