حکومت اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحق ڈار ، رانا ثناء اﷲ ، عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر ، فاروق ستار، اعجاز الحق اور خالد حسین مگسی نے حکومتی کمیٹی کی نمائندگی کی۔
حز ب اختلاف کی کمیٹی میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور،سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، عمر ایوب اور راجہ ناصر عباس شامل تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ایک ہفتے بعد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے مشاورت اور رہنمائی کیلئے وقت مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے اور امید ہے کہ پی ٹی آئی اگلے اجلاس میں مکمل مطالبات کے ساتھ آئے گی۔