چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی ترقی کیلئے تمام فریقوں کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
وہ جمعرات کے روز کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا ایک الگ وطن کے حصول کیلئے قائد اعظم کی کوششیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ہمیں ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ۔
انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے آئی ٹی وٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دینے اور نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر بھی زوردیا ۔