Sunday, 13 September 2026, 09:17:18 am
 
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 12, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھائیس

کراچی ستائیس

پشاور چوبیس

کوئٹہ اکیس

گلگت انیس

مری سترہ

اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا

امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ سات جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔