Monday, 11 November 2024, 02:41:17 am
 
پاکستان کو سرسبز بنانا اور آئندہ نسلوں کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانا ہمارا نصب العین ہے ، احسن
September 20, 2024

آج (جمعہ کو )اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی وترقی کے احاطے میں شجرکاری کی ایک تقریب ہوئی۔

تقریب کے دوارن وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک پودا لگایا جس سے سرسبز پاکستان پروگرام کی تکمیل کے سلسلے میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت کی سرگرم کوششوں کا اظہار ہوتا ہے ۔

احسن اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو سرسبز بنانا اور آئندہ نسلوں کیلئے سازگار اور صحت مند ماحول یقینی بنانا ہمارا نصب العین ہے ۔

واضح رہے کہ سرسبز پاکستان پروگرام کا مقصد جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنا اورملک بھر میں جنگلات کی کاشت کو فروغ دینا ہے جس سے صاف ستھرے ، سرسبز اور روشن مستقبل کے حصول میں مدد ملے گی۔