Monday, 09 December 2024, 09:23:49 pm
 
نائب وزیراعظم اور ترکیہ کے وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
November 10, 2024

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج (اتوار کو)ریاض میں وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ HAKAN FIDAN سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کے دوران پاکستان ترکیہ دوطرفہ تعلقات اور غزہ میں جاری نسل کشی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرانے کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے۔