قطر اور سعودی عرب نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش پائیدار ماحول قائم کیاگیا ہے ۔قطر اور سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کااظہار ہے۔ادھر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان چونتیس مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوئے ہیں جن میں خوراک ، سیکورٹی ، صحت ، تعلیم اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کی بہتری سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس میں حالیہ اصلاحات کے بعد اضافہ ہوا ہے۔