Friday, 27 December 2024, 12:17:36 am
 
حکومت کے موثر اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں، رانا تنویر
November 10, 2024

فائل فوٹو

صنعتوں کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت کھادوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

انہوں نے آج(اتوار کو) مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نہ صرف صنعت بلکہ عام آدمی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بین الاقوامی شراکت داروں اور برادر ممالک کے تعاون سے اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔