Monday, 09 December 2024, 09:14:03 pm
 
وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
November 10, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کل ریاض میں عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ اجلاس سعودی عرب نے طلب کیا ہے جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت اور حکومت اس سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔